حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا آنحضرت ﷺ کیوں کر وضو کرتے تھے انہوں نے پانی کا ایک طشت منگوایا اور آنحضرت ﷺ کا سا وضو کرکے لوگوں کو بتلایا تو پہلے طشت میں اپنی دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا،اِن کو تین بار دھویا۔ پھر اپنا ہاتھ اِس طشت میں ڈال کر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا ناک سنکی ۔تین بار چلوؤں سے پھر اپنا ہاتھ اس میں ڈال کر اپنے دونوں ہاتھوں کو کہنوں تک دھویا ۔پھر اپنا ہاتھ ڈال کر (پانی لے کر ) سر پر مسح کیا آگے سے ہاتھوں کولے گئے اور پیچھے سے لائے ایک ہی بار۔ پھر دنوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الوضوء، حدیث نمبر 184 )