حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ کسی بستی یا صحرا و جنگل میں تین آدمی (اکٹھے) ہوں اور وہ باجماعت نماز ادا نہ کرتے ہوں تو ان پر شیطان غلبہ حاصل کرلیتا ہے۔ تم جماعت کو لازم پکڑو کیونکہ بھیڑیا اسی بکری کو کھاتا ہے جو (باقی بکریوں سے) الگ ہو۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ547)