حضرت جریربن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم آنحضرت ﷺ کے پاس (بیٹھے ) تھے اتنے میں رات کو آپؐ نے چاند کی طرف دیکھا تو فرمایا تم اپنے مالک کو ا س طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھتے ہو اس کو دیکھنے میں تم کو کوئی زحمت نہ ہوگی پھر اگر تم سے ہو سکے کہ سورج سے نکلنے سے پہلے جو نماز (فجر) ہے اور سورج ڈوبنے سے پہلے جو نماز (عصر) ہے ان کو چھوڑ کر کسی کام میں نہ پھنس جاؤ کہ نماز قضا ہو جائے ۔ پھر آپؐ نے (سورۂ طہ کی) یہ آیت پڑھی (اے پیغمبر) ! اپنے مالک کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کرتا رہ سورج نکلنے سے پہلے اور سورج ڈوبنے سے پہلے۔
(بخاری، جلد اوّل کتاب مواقیت الصلوۃ حدیث نمبر525 )