حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جس نے عشاء کی نماز(باجماعت) پڑھی تو ایسا ثواب پائے گا گویا وہ آدھی رات تک نفل نماز پڑھتا رہا اور جس نے صبح کی نماز بھی باجماعت پڑھی تو وہ گویا ساری رات نماز پڑھتا رہا۔
(مسلم ،کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ)