حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ کے پاس ایک نابینا شخص آیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ مجھے کوئی مسجد تک لانے والا نہیں ہے۔ اس نے چاہا کہ آپؐ اجازت دیں کہ وہ گھر میں نماز پڑھ لیا کرے ۔آپ ﷺ نے اسے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی پھر جب وہ جانے لگا تو آپؐ نے اسے بلاکر فرمایا تم اذان سنتے ہو؟ اس نے عرض کیا کہ جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا تم مسجد میں آیا کرو۔
(مسلم ،کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ)