حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جماعت سے آدمی کا نماز پڑھنا گھر میں یا بازار میں پڑھنے سے پچیس گنا زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ ا س کی وجہ یہ ہے کہ آدمی جب اچھی طرح وضو کرکے مسجد جانے کے لئے نکلتا ہے اور صرف نماز ہی کی نیت سے نکلتا ہے تو جو قدم اٹھاتا ہے ہر قدم پر اس کا ایک درجہ بلند ہوتا ہے اور ایک گناہ معاف ہوجاتا ہے پھر جب وہ (مسجد میں پہنچ کر) نماز پڑھتا ہے تو جب تک اپنی نماز کی جگہ میں رہتا ہے فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں یا اللہ اس پر اپنی رحمت اتار، اس پر رحم کر۔ اور تم میں کوئی جب تک نماز کا انتظار کرتا ہے گویا وہ نماز میں ہی ہے۔
(بخاری، جلد اول کتاب الاذان ،حدیث نمبر617)