حضرت ابوقتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم آنحضرت ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے اتنے میں آپؐ نے کچھ لوگوں کے دوڑنے کی آواز سنی ۔نماز کے بعد فرمایا یہ کیا آواز تھی۔ ہم نے کہا نماز کے لئے جلدی دوڑ آئے تھے۔ آپؐ نے فرمایا (آئندہ) ایسا نہ کرنا جب تم نماز کے لئے آؤ تو اطمینان اور سہولت کو لازم کرلو۔ جتنی نماز پالو اتنی پڑھ لو۔ اور جتنی نمازرہ جائے وہ (امام کے سلام پھیرنے کے بعد پوری کرلو)
(بخاری ،جلد اول کتاب الاذان ،حدیث نمبر605)