حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا امام (نماز کی رکعات اور دوسری کیفیت کا) ضا من ہے اور مؤذن (لوگوں کا) امانتدار ہے ۔اے اللہ! تو اماموں کی راہنمائی فرما اور مؤذن کی مغفرت فرما۔
(جامع ترمذی ، جلد اوّل، باب الصلوٰۃ 207 )( سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ (517