اذان

  • حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺنے اذان کے متعلق مختلف طریقوں کا پروگرام بنایا لیکن ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں اپنایا (اسی اثنا میں) عبداللہ بن زید ؓ کو خواب میں اذان کا طریقہ بتایا گیا وہ وہ نبی ﷺکی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہیں اس خواب کے متعلق بتایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا یہ کلمات بلال رضی اللہ عنہ کو سکھا دو انہوں نے حضرت بلالؓ کو سکھا دےئے ۔ حضرت بلالؓ نے اذان کہی عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے خواب میں اذان دیکھی تھی اور میری خواہش تھی کہ اذان بھی میں ہی کہوں لیکن آپؐ نے فرمایا ’’تم اقامت کہو لو ‘‘ ۔

    (سنن ابی داوُد، جلداول، کتاب الصلوٰۃ (512