حضرت نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اآندھی اور سردی والی رات آئی تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے نماز کی اذان دی اور کہا ’’اَلَآ صَلُّو ا فِی الرِّحَالِ(اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو) ‘‘۔ پھر کہا کہ رسول اکرم ﷺ مؤذن کو حکم دیا کرتے تھے کہ جب سردی اور بارش کی رات ہو تو اذان کے بعد اَلَآ صَلُّوا فِی الرِّحَال کہہ دیا کرو یعنی گھروں میں ہی نماز پڑھ لو۔
(مسلم ، کتاب صلوٰۃِ المَسَافِرِ وَقَصْرِ ھا )