حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اذان سُن کر جو شخص یہ دعا مانگے گا۔ لَاَ اِلٰہَ اِلاَّا للّٰہَ وَحْدَہٗ لَآ شَرِےْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ رَضِیتُ بِا اللّٰہِ رَ بَّا وَّ بِمُحَمَّدِ رَّسُوْلاًوّبِالْاِ سْلَامِ دِ یناً ’’ترجمہ: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اللہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد ﷺاللہ کے بندے اور رسول ہیں میں اللہ کو رب مان کر محمد ﷺ کو رسول مان کر اور اسلام کو دین مان کر راضی ہوں‘‘ تو اُس شخص کے تمام گناہ معاف کردےئے جائیں گے۔
(مسلم ، کتاب الصلوٰۃ)