حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم پر قربانی کے دن رسول اللہ ﷺ نے خطبہ پڑھا آپؐ نے فرمایا : تم میں سے کوئی قربانی نہ کرے جب تک عید کی نماز نہ پڑھ لے براء ؓ نے کہا کہ میرے ماموں کھڑے ہوگئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہ ﷺ !یہ ایسا دن ہے کہ گوشت سے اس دن نفرت ہوتی ہے۔ یعنی کثرت کے سبب تو اسی لئے میں نے اپنی قربانی جلدی ذبح کی تاکہ اپنے گھر والوں اپنے محلّہ کے لوگوں اور اور اپنے ہمسائے کو کھلاؤں۔ آپؐ نے فرمایا اپنی قربانی دوبارہ ذبح کرو ۔ میرے ماموں نے کہا یا رسول اللہ ﷺ میرے پاس ایک بکری ہے ایک سال سے کم کی ہے دودھ دیتی ہے میرے لئے گوشت کھانے کی دو بکریوں سے گوشت کھانے کی دو بکریوں سے بہتر ہے کیا اس کو ذبح کروں؟ آپؐ نے فرمایا وہ تو تمہاری قربانیوں سے بہتر ہے ا ور تیرے بعدجذعہ( ایک سال سے کم عمر کی) قربانی کسی کودرست نہیں ۔
(جامع ترمذی، جلد اوّل، باب قربانی(1508