قربانی

  • حضرت جبلہ بن سحیم ؒ سے روایت ہے کہ ایک مرد نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے قربانی کے بارے میں پوچھا کہ یہ واجب ہے یا نہیں۔ تو انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے قربانی کی اور مسلمانوں نے بھی کی ۔ اس نے دوبارہ پوچھا تو ابن عمرؓ نے کہا کہ تو سمجھتا نہیں رسول اللہ ﷺ نے قربانی کی اور مسلمانوں نے بھی قربانی کی۔

    (جامع ترمذی، جلد اوّل، باب قربانی (1506