قربانی

  • حضرت عطاء بن یسارؒ سے روایت ہے کہ میں نے ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ حضور ﷺ کے زمانے میں قربانیاں کیسے ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آدمی ایک بکری کی قربانی اپنی طرف سے اور اپنے گھروالوں کی طرف سے کرتا ، آپ بھی کھاتے اور لوگوں کو بھی کھلاتے تھے۔ یہاں تک کہ لو گ فخر کرنے لگے سو ہو گیا جیسے تو دیکھتا ہے یعنی بہت جانور قربانی کرنے لگے۔

    (جامع ترمذی، جلد اوّل، باب قربانی (1505