حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آدمی نے کوئی عمل نحر کے دن اللہ کے نزدیک خون بہانے سے یعنی قربانی ذبح کرنے سے زیادہ اچھانہیں کیا اور قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں، بالوں، اور کُھروں سمیت آئے گا اور اللہ تعالیٰ کے آگے قبولیت میں گرتا ہے سوا س بشار ت سے تمہیں خوش ہونا چاھئے۔
(جامع ترمذی جلد اول، باب قربانی (1493