نبیثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہم نے تمہیں تین دن سے زائد گوشت کھانے سے اس لئے منع کیا تھا تاکہ وہ تم سب تک پہنچ جائے ۔ پس اب اللہ تعالیٰ نے تمہیں خوش حالی عطا کردی ہے تو اب کھاؤ، ذخیرہ کرو اور اجر حاصل کرو اور متنبہ ہو جاؤ یہ جو دن ہیں یہ کھانے پینے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ہیں۔
(سنن ابی داوُ د، جلد دوم کتاب قربانی کے مسائل2813)