قربانی

  • حضرت عبداللہ بن عمر بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ضحیٰ (دسویں ذوالحج) کے دن مجھے عید منانے کا حکم ہوا ہے اللہ نے جسے اس اُمت کے لئے عید بنایا ہے ۔ ایک شخص نے کہا : آپؐ مجھے بتائیں کہ اگر میرے پاس صرف بطور استعمال کسی کی اونٹنی یا بکری ہو تو کیا میں اس کی قربانی کروں؟ آپؐ نے فرمایا نہیں لیکن تم اپنے بال اور ناخن کتر لو ، اپنی مونچھیں چھوٹی کرلو اور زیر ناف بال مونڈھ لو تو اللہ تعالیٰ کے ہاں تمہاری یہ مکمل قربانی تصور کی جائے گی (تمہیں قربانی کا ثواب ملے گا) ۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم، قربانی کے مسائل(2789