حضرت عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس تھا اُن کے پاس ایک شخص نے کہا کہ نبی کریم ﷺ آپؓ سے سرگوشیوں میں کیا کہتے تھے۔ علی رضی اللہ عنہ ناراض ہو گئے اور فرمایا : رسول کریم ﷺ نے مجھے کوئی رازکی بات نہیں بتائی جسے میں نے اور لوگوں سے چھپایا ہو البتہ آپؐ نے مجھے 4 باتیں ارشاد فرمائی ہیں اس نے پوچھا اے امیر المومنین وہ کیا باتیں ہیں؟ تو حضرت علیؓ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص اپنے والد پر لعنت کرے اس پر اللہ کی لعنت ہے ۔جو شخص غیر اللہ کے لئے ذبح کرے اس پر اللہ کی لعنت ہے۔ اور جو شخص کسی بدعتی کو پناہ دے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے اور جو شخص زمین پر(حد بندی کے )نشانات کو مٹائے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔
(مسلم، کتاب الاضَاحِیْ)