قربانی

  • حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی روایت ہے رسول کریم ﷺ نے قربانی والے دن فرمایا آج کے دن ہم سب سے پہلا کام نماز پڑھیں گے اس کے بعد قربانی کریں گے۔تو جس نے اس طرح کیا اس نے ہماری سنت پر عمل کیا اور جس نے نماز عید سے پہلے قربانی کا جانور ذبح کرلیا تو یہ ایسا گوشت ہے جسے اس نے اپنے گھر والوں کیلئے تیار کیا ہے اس کا قربانی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ اپنی قربانی کا جانور پہلے ذبح کرچکے تھے انہوں نے کہا میرے پاس جَزَعۃ (ایک سال کا دنبہ) ہے جو 2 دانت والے جانور سے بھی بہتر ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا تم اس کوذبح کردو اور تمہارے بعد یہ کسی اور کیلئے درست نہیں ہوگا۔

    (مسلم، کِتاب الاضاحی)