حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کوئی شخص (سفر سے واپسی پر) رات کو (بغیر بتائے) گھر نہ جائے کہ گھر کے حالات کا تجسس کرے اور گھر والوں کی کمزوریاں معلوم کرے۔