حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مکہ سے مدینہ کی طرف آتے ہوئے سواری پر (نفل) نماز پڑھتے تھے جدھر بھی اس کا منہ ہوتا، ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس موقع پر آیت مبارکہ نازل ہوئی۔ فأینَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہ ۔ ترجمہ: تم جدھر منہ کرو ادھر ہی اللہ کا رخ ہے۔ (البقرہ ۲۰ آیت:۱۱۵)
(مسلم ، کتاب صلوۃ لمسافر وقصرہا )