روزہ

  • حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ رمضان کے علاوہ کوئی مکمل مہینہ روزہ نہیں رکھتے تھے اور جب آپؐ روزہ رکھتے تو کہنے والا کہتا۔ اللہ کی قسم اب آپؐ روزہ رکھنا نہیں چھوڑیں گے۔ جب روزہ رکھنا چھوڑ تے تو کہنے والا کہتا۔ اللہ کی قسم اب آپؐ روزہ نہیں رکھیں گے۔

    (مسلم ، کتاب الصیام)