حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے ۔ ابن آدم نے روزہ کے علاوہ ہر عمل اپنے لئے کیا اور روزہ میرے لئے رکھا اور اس کی خصوصی جزا میں خود ہی دوں گا۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد ﷺ کی جان ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک روزہ دار کے منہ کی بو مشک سے زیادہ خوشبو دار ہے۔
(مسلم، کتاب الصیام)