روزہ

  • حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول کریم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک عورت آئی اور اس نے عرض کیا کہ میں نے اپنی ماں پر ایک لونڈی صدقہ کی تھی اور وہ فوت ہوگئی ہے آپ ﷺ نے فرمایا! تمہارا جر لازم ہے اور وراثت نے تم پر اسے لوٹا دیا۔ اس عورت نے عرض کیا کہ اس پر ایک ماہ کے روزہ بھی لازم تھے کیا میں ان کی طرف سے روزہ رکھوں؟ آپؐ نے فرمایا : تم ان کی طرف سے روزہ رکھ لو ۔ اس عورت نے عرض کیا کہ میری ماں نے حج نہیں کیا تھا، کیا میں اُن کی طرف سے حج بھی کرلوں آپؐ نے فرمایا: ان کی طرف سے حج بھی کرلو۔

    (مسلم، کِتاب الصیام)