روزہ

  • حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا :آپؐ ایک سفر میں تھے اور آپؐ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ لوگ اس کے اردگرد جمع ہیں اور اس پر سایہ کیا گیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا اس آدمی کو کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا’’یہ ایک آدمی ہے جس نے روزہ رکھا ہوا ہے‘‘ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یہ نیکی نہیں کہ تم سفر میں روزہ رکھو‘‘۔

    (مسلم ، کِتاب الصیام)