حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے نہ رکھتے۔ آپؐ پورے شعبان روزے رکھتے اور فرماتے اتنا ہی (نیک) عمل کرو جتنی کہ تم کو طاقت ہے۔ کیونکہ اللہ تو ثواب دینے سے تھکے گا نہیں۔ تم ہی تھک جاؤ گے اور آنحضرت ﷺ کو وہ نماز بہت پسند تھی جو ہمیشہ پڑھی جائے اگرچہ تھوڑی ہی ہو اور آپؐ جب کوئی (نفل) نماز پڑھنا شروع کرتے تو ہمیشہ اس کو پڑھتے۔
(بخاری، جلد اوّل کتاب الصوم ، حدیث نمبر 1848 )