حضرت ربیع معوذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے عاشورہ کے دن صبح کو انصار کی بستیوں میں کہلا بھیجا کہ جس نے آج روزہ نہ رکھا ہو وہ بھی باقی دن کچھ نہ کھائے اورجس نے روزہ رکھا ہو وہ روزے سے رہے۔ ربیعؓ کہتے ہیں اس حکم کے بعد ہم عاشورے کے دن روزہ رکھتے اپنے بچوں کو بھی رکھاتے اور اُن کے لئے اون کا کھلونا بنادیتے جب اِن میں سے کوئی کھانے کے لئے روتا تو ہم اس کو یہ کھلونا دے دیتے (وہ بہل جاتا) یہاں تک کہ افطار کا وقت آن پہنچتا۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الصوم حدیث نمبر 1838 )