حضرت حفص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک بار بیمار ہوا اور ابن عمر رضی اللہ عنہ میری بیما ر پرسی کو آئے تو میں نے ان سے سفر میں سنتیں پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں رسول اکرم ﷺ کے ساتھ سفر میں رہا اور کبھی آپؐ کو سنت پڑھتے نہیں دیکھا۔ اگر مجھے سنت پڑھنی ہوتی تو میں فرض ہی پورے کرتا اور اللہ تعالی فرماتے ہیں تمہارے لئے رسول اکرم ﷺ کی زندگی ایک بہترین نمونہ ہے(الممتحنہ۶: آیت۶۰)
(مسلم ،کتاب صلوۃ المسافر وقصرہا )