حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے ایک بکری ذبح کر کے تقسیم کردی پھر رسول کریم ﷺ نے پو چھا کہ ’’اس میں سے کچھ با قی ہے ؟‘‘میں نے جو اب دیا کہ ’’اس سے صرف کندھے کا گوشت با قی بچا ہے ‘‘۔ آپ ﷺ نے فر مایا :۔’’کندھے کے گوشت کے علا وہ سب با قی ہے ‘‘۔
(ترمذی)