صدقہ/ انفاق فی سبیل اللہ

  • حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا : جو مسلمان درخت لگاتا ہے پھر اس میں سے جتنا حصہ کھالیا جائے وہ درخت لگانے والے کے لیے صدقہ ہو جاتا ہے اور جو اس میں سے چرالیا جائے وہ بھی صدقہ ہو جا تا ہے (یعنی اس پر بھی مالک کو صدقہ کا ثواب ملتاہے) اور جتنا حصہ اس میں سے درندے کھا لیتے ہیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے جا تا ہے اور جتنا حصہ اس میں سے پر ندے کھا لیتے ہیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے جا تاہے ( غرض یہ کہ ) جو کوئی اس درخت میں سے کچھ (بھی پھل وغیرہ ) لیکر کم کر دیتا ہے تو وہ اس ( درخت لگانے والے) کے لیے صدقہ ہو جاتا ہے ۔

    (مسلم)