دُعا کے آداب اورفضائل

  • حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا زمین پر جو مسلمان بھی اللہ تعالیٰ سے کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں کوئی گناہ یا قطع رحمی کی بات نہ ہو تو اللہ تعالیٰ یا تو اس کو وہی عطا فرمادیتے ہیں جو اس نے مانگا ہے یا کوئی تکلیف اس دعا کے بقدر اس سے ہٹالیتے ہیں یا اس کے لئے اس دعا کے برابر اجر کا ذخیرہ کردیتے ہیں۔ ایک شخص نے عرض کیا جب بات یہ ہے (کہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے اور اس کے بدلے میں کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے) تو ہم بہت زیادہ دعائیں کریں گے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ بھی بہت زیادہ دینے والے ہیں۔

    (ترمذی۔مستدرک حاکم)