حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا افضل دینار وہ دینار ہے کہ اس کو آدمی اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار کہ آدمی اس کو اللہ کی راہ میں (جہاد میں )اپنے جانور پر خرچ کرتا ہے (اور)وہ دینار کہ اسکو آدمی اپنے رفیقوں پر خرچ کرتاہے ۔ ابو قلابہ نے بیوی بچوں کا ذکر کیا پھر کہا کس آدمی کو اس شخص سے زیادہ ثواب ہوگا جو اپنے چھوٹے بچوں پر خرچ کرتا ہے (اور) اللہ اس کی وجہ سے ان کو محنت سے بچاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے ان کو بے پروا کرتا ہے ۔
(جامع تر مذی، جلد اول باب البر والصلۃ حدیث نمبر :1966)