حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تم میں سے جس آدمی کے لئے دعا مانگنے کا دروازہ کھل گیا اس کے لئے رحمت کے دروازے کھل گئے اور اللہ تعالیٰ سے جتنی چیزوں کا سوال ہوتا ہے ان میں سے اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند یہ ہے کہ اس سے (دنیا و آخرت کی تمام آفات سے) حفاظت کا سوال کیا جائے۔
(ترمذی)