دُعا کے آداب اورفضائل

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہمارا پروردگار بلند اور برکت والا ہر رات کو جس وقت رات کا اخیر تیسرا حصہ رہ جاتا ہے۔ پہلے آسمان پر اترتا ہے۔ فرماتا ہے کون مجھ سے دعا کرتا ہے۔ میں قبول کروں۔ کون مجھ سے مانگتا ہے میں دوں۔ کون مجھ سے بخشش چاہتا ہے میں اس کو بخش دوں۔

    (بخاری، جلد اول کتاب التہجد حدیث :1079)