دُعا کے آداب اورفضائل

  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جب قحط پڑا کرتا تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا کرتے اور کہتے یااللہ ہم پہلے تیرے پاس اپنے پیغمبر ﷺ کا وسیلہ لایا کرتے تو پانی برساتا تھا اب اپنے پیغمبر ﷺ کے چچا کا وسیلہ لاتے ہیں ہم پر پانی برسا۔ راوی نے کہا پھر پانی برستا۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب الاستقاء حدیث نمبر:956)