حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا دعا عبادت ہی ہے۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے (بطور دلیل) قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت فرمائی۔
وقال ربکم ادعونی استجب لکم ان الذین یستکبرون عن عبادتی سیدخلون جہنم دخرین۔
ترجمہ۔ (اور تمہارے رب نے ارشاد فرمایا ہے۔ مجھ سے دعا مانگا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا بلاشبہ جو لوگ میری بندگی کرنے سے تکبر کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہوکر جہنم میں داخل ہونگے)۔