حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ محتاج نادار لوگ آنحضرت ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے مال دار دولت مند لوگوں نے سارے بلند درجے کمالئے اور ہمیشہ کا چین لوٹ لیا ہماری طرح وہ نماز پڑھتے ہیں ہماری طرح وہ روزہ رکھتے ہیں اور ان کے پاس پیسہ علاوہ ہے ۔ جس سے حج کرتے ہیں اور عمرہ اور جہاد اور صدقہ (اور ہم محتاجی کی وجہ سے ان کاموں کو نہیں کرسکتے) ۔آپ ﷺ نے فرمایا تم کو ایسی بات نہ بتاؤں کہ اگر تم اس کو کرو گے تو آگے بڑھنے والوں کو پکڑلو گے اور تم کو کوئی نہ پاسکے گا جو تمہارے پیچھے ہے۔ اور تم اپنے زمانے والوں میں سب سے اچھے ہو مگر ہاں جو وہی بجالائے (وہ تمہارے برابر رہے گا) تم ہر نماز کے بعد تینتیس تینتیس بار سبحان اللہ اور الحمدللہ اور اللہ اکبر کہہ لیا کرو۔
(بخاری ، جلد اول کتاب الصلوۃ حدیث نمبر:802)