حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو مومن قرآن شریف پڑھتا ہے اس کی مثال چکوترے کی طرح ہے اس کی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے اور مزہ بھی لذیذ اور جو مومن قرآن کریم نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور کی طرح ہے جس کی خوشبو تو نہیں لیکن ذائقہ میٹھا ہے اور جو منافق قرآن شریف پڑھتا ہے اس کی مثال خوشبودار پھول کی سی ہے کہ خوشبو اچھی اور مزہ کڑوا۔ اور جو منافق قرآن شریف نہیں پڑھتا اس کی مثال اندرائن کی طرح ہے کہ خوشبو کچھ نہیں اور مزہ کڑوا۔
(مسلم)