حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا سورہ اذا زلزلت آدھے قرآن کے برابر ہے، سورہ قل ہواللہ احد ایک تہائی قرآن کے برابر ہے اور سورہ قل یآیھا الکفرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔