حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے دس مرتبہ سورہ قل ھواللہ احد پڑھی اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لئے ایک محل بنادیں گے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ پھر تو میں بہت زیادہ پڑھا کروں گا۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ اللہ تعالیٰ بھی بہت زیادہ اور بہت عمدہ ثواب دینے والے ہیں۔
(مسند احمد)