تلاوتِ قرآ ن

  • حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھ لیا کرے؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ایک رات میں تہائی قرآن کیسے کوئی پڑھ سکتا ہے؟ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا قل ھواللہ احد تہائی قرآن کے برابر ہے۔

    (مسلم)