تلاوتِ قرآ ن

  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ابی بن کعبؓ سے کہا تم نماز میں کیا تلاوت کرتے ہو؟ تو انہوں نے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی (اس پر) رسول کریم ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میری جان ہے تورات، انجیل، زبور اور قرآن مجید میں اس جیسی کوئی اور سورت نازل نہیں ہوئی بلاشبہ اس سورت کی 7 آیات ہیں جس کی بار بار تلاوت ہوتی ہے اور یہ قرآن عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔

    (ترمذی)