حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا صاحب قرآن (جو قرآن پڑھتا ہے اور اس کے مطابق عمل کرتا ہے) کو کہا جائے گا پڑھتا جا اور (درجات پر) چڑھتا جا۔ ویسے ترتیل سے پڑھ جیسے تو دنیا میں ترتیل سے پڑھتا تھا جہاں تو آخری آیت کی تلاوت کرے گا وہی تیری منزل ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :1464)