حضرت عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم بارش اور سخت آندھی والی رات میں باہر نکل کر رسول کریم ﷺ کو تلاش کررہے تھے آخر کار ہم آپ ﷺ سے جاملے۔ آپ ﷺ نے فرمایا تم پڑھو۔ میں نے عرض کیا کیا پڑھوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا تم قل ھوا اللہ احد اور معوذ تین (سورتیں) صبح و شام 3 بار پڑھو، تمہیں ہر چیز سے کفایت کریں گی۔
(ترمذی، ابوداو‘د، نسائی )