تلاوتِ قرآ ن

  • حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جس شخص نے صبح کے وقت تین بار  اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطن الرجیم  پڑھ کر سورۃ حشر کی آخری تین آیات تلاوت کیں تو اللہ رب العزت اس کے لئے ستر ہزار فرشتے مقرر فرماتے ہیں جو شام تک اس کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں۔ اگر وہ اسی دن فوت ہوا تو اسے شہداء کی صف میں شامل کیا جائے گا اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات پڑھے تو اسے بھی یہی اجر ملے گا۔

    (ترمذی، دارمی)