حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں رسول اللہ ﷺکے ساتھ حجفہ اور ابو اء کے درمیان سفر کر رہا تھا کہ اچانک سیاہ، کالی آندھی نے ہمیں گھیر لیا تو رسول اللہ ﷺ نے ’’ اعوذ برب الفلق اور اعوذ برب الناس ‘‘کے ساتھ تعوذ (پناہ) حاصل کرنے لگے اور فرمانے لگے اے عقبہ ان دونوں کے ساتھ پناہ طلب کر،پس کسی پناہ حاصل کر نے والے نے ان دونوں کے ساتھ پناہ جیسی پناہ حاصل نہیں کی اور وہ (عقبہؓ) بیان کرتے ہیں کہ میں نے سنا آپ ﷺ ہماری امامت کے دوران ان دونوں کی تلاوت کرتے تھے ( آپ ﷺان دونوں کے ذریعے ہماری امامت کراتے تھے)
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوٰۃ، 1463)