حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی کو ’’ قل ھو اللہ احد‘‘ کی بار بار تلاوت کرتے ہوئے سنا ۔پس جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺکو وہ واقعہ بتایا ( اور ایسے محسوس ہوتا تھا کہ) اس نے اسے قلیل تصور کیا پس نبی ﷺ نے فرمایا ’’ مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ (سورۃ اخلاص ) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوٰۃ، 1461)