حضرت عقبہ بن عا مر الجھنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہیں کہ ہم (مسجد نبوی میں) ’’ صفہ‘‘ (یا وہ مقام جہاں غریب الوطن صحابہ کرام قیام کرتے تھے) میں تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو فرمایا ’’ تم میں سے کون یہ پسندکرتا ہے کہ وہ صبح صبح وادی بطحان یا عقیق تک جائے اور کسی گناہ اور قطع رحمی کے بغیر بڑی کوہان والی موٹی تازی دو اونٹنیاں لے کر آئے‘‘ ۔ہم نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ ہم سب یہ پسند کرتے ہیں ۔آپ ﷺ نے فرمایا پس اگر تم میں سے کوئی شخص ہر روز مسجد میں آکر قرآن کی دوآیات سیکھ لے تو یہ آیتیں اس کے لئے دو اونٹیوں سے بہتر ہیں۔ پس وہ جس قدر آیات سیکھے گا وہ اسی قدر اونٹوں سے بہتر ہونگی۔
(مسلم ،کتاب فضائل القرآن)(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوٰۃ، 1456)