حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب لوگ اللہ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر (مسجد)میں اکٹھے ہو کر قرآن مجید پڑھتے ، پڑھاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر اطمینان و قار نازل فرماتا ہے انہیں رحمت ڈھانپ لیتی ہے اور فرشتے انہیں گھیرے میں لے لیتے ہیں اوراللہ تعالیٰ اپنے پاس موجود (فرشتوں ) سے ان کا ذکر کرتا ہے( ان کی تعریف کرتا ہے)۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوٰۃ ،1455)