تلاوتِ قرآ ن

  • حضرت ابو تمیمہ ھجیمی ؒ بیان کرتے ہیں کہ چند سواروں کے ساتھ ہمیں مدینہ بھیجا گیا تو میں نماز صبح کے بعد درس ، وعظ و نصیحت کیا کرتا اورآیت سجدہ کے وقت سجدہ کیا کرتا تھا پس ابن عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے تین باراس سے منع کیا میں نہیں رکا توانہوں نے پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے، ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمررضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی ہے پس انہوں نے سورج بلند ہونے تک کوئی سجدہ نہیں کیا۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوٰۃ، 1415)